یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیلی فلم لعل نشر کی جائے گی

پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے،مرکزی کردار اداکار بلال عباس خان کرینگے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیلی فلم لعل نشر کی جائے گی جس میں پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینلزفلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے یوم پاکستان کے لیے خصوصی ٹیلی فلم لعل تیار کی گئی ہے جس میں مرکزی کردار نوجوان اداکار بلال عباس خان نبھا رہے ہیں۔یوم پاکستان کے دن لعل ٹیلی فلم پاک بحریہ کو خراج عقیدت پیش کرے گی جس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ ہدایت کاری نامور ڈائریکٹر حسیب حسن نے انجام دی ہے۔ٹیلی فلم لعل کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں اداکار گوہر رشید بڑے اور بلال عباس چھوٹے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ٹیلی فلمز کے ٹریلر میں بخوبی واضح کیا ہے کہ بلال عباس کو بچپن سے ہی فوجی بننے کا شوق ہے جب کہ بڑا بھائی اپنے والد کے نقش قدم پر محنت مزدوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔لعل میں بلال عباس بڑے ہو کر نیوی افسر بنیں گے جس کے لیے وہ کئی امتحانات سے گزریں گے۔بلال عباس حب الاوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں گے اور بطور نیوی افسر ملک کے لیے اپنی زندگی وقف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

لیجنڈ فن کار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) چار دہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والے ہردل عزیز لیجنڈ فن کار معین اختر …