پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز:قومی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

پاک آسٹریلیا 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد حفیظ نے وریندر سہواگ کی بات کو ہنسی میں اڑادیا

لاہور(میڈیا92آن لائن)محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سہواگ کے بیان پر کوئی …