پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر رہ گیا، بنگلہ دیش کے دگنے

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک آف افغانستان کے پاس 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایک امریکی ڈالر 79 افغانی اور 151 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔

روپے کی بے قدری جاری، ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کرگیا

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوکر 150 روپے سے تجاویز کرگیا ہے۔

پاکستانی روپیہ سری لنکا کے بعد جنوبی ایشیا کی سستی ترین کرنسی بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالرز جب کہ بنگلادیشی زرمبادلہ ذخائر 32 ارب ڈالر یعنی پاکستانی زرمبادلہ ذخائر سے دگنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں شکست کے بعد رنویر کی پاکستانی شائقین کو تسلیاں

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر جہاں بھارتی فنکار خوشی سے نہال …