امریکا ایران کشیدگی، سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس بلالیا

(میڈیا92نیوز آن لائن)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گلف ریجن میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مدعو کرلیا۔ امریکا ایران کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلا لیئے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحل پر ڈوبتے کیوں ہیں؟ (گل خان)

تیراکی نہ جاننے کے بغیر سمندر میں نہانا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ …