یونس خان اور پی سی بی کے درمیان انڈر 19کوچ کا معاہدہ کیوں نہ ہوسکا؟

لاہور(میڈیا92نیوز ) 4 لاکھ روپے نے بچوں کو ”عظیم کوچ“ سے محروم کر دیا۔بھارت میں راہول ڈریوڈ جونیئر ٹیم کی کوچنگ میں خاصے کامیاب ثابت ہوئے تو پاکستان بھی اس تجربے کو دہرانے کا سوچنے لگا، اس ضمن میں یونس خان کو

کوچ بنانے کا ارادہ کیاگیا مگر گذشتہ دنوں اطلاعات سامنے آئیں کہ سابق کپتان سے بورڈ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ صرف چار لاکھ روپے کی وجہ سے ڈیڈلاک آیا، پی سی بی یونس خان کو11 لاکھ روپے ماہانہ دینا چاہتا تھا مگر

سابق کپتان 15 لاکھ سے کم پر آمادہ نہ ہوئے، ان کے بعض”دوستوں “ نے بھی انھیں ڈٹے رہنے کا کہا، البتہ بورڈ دباﺅمیں نہ آیا یوں مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا، اب حکام کسی اور بڑے سابق کرکٹر کو انڈر19کوچ بنانے کیلئے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ساحل پر ڈوبتے کیوں ہیں؟ (گل خان)

تیراکی نہ جاننے کے بغیر سمندر میں نہانا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ …