تازہ ترین خبریں
ملزمان نے ضمانتیں کرا لیں، مرغا نہ کرا سکا، عدالت میں پیشیاں تاحال جاری

ملزمان نے ضمانتیں کرا لیں، مرغا نہ کرا سکا، عدالت میں پیشیاں تاحال جاری

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ملزمان نے تو عدالت سے ضمانتیں کرا لیں لیکن بد قسمت مرغا اپنی ضمانت نہ کرا سکا اور بدستور عدالت کی پیشیاں بھگت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گھوٹکی میں جوئے کے اڈے پر چھاپے میں ملزمان سے مرغا بھی برآمد کر لیا تھا، اڈے میں مرغوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا تھا، تاہم برآمد ہونے والا مرغا اہلکاروں کے لیے بھی اب درد سر بن گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں 8 ماہ قبل مرغوں کی لڑائی پر جوئے کے دوران چھاپا مارا گیا تھا، چند ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ضمانتیں تو کرا لیں لیکن مرغے کا کچھ نہ ہو سکا۔

چونکہ پولیس نے مقدمے میں مرغے کی برآمدگی کا بھی ذکر کیا تھا اس لیے عدالت میں سماعت پر ہر بار پولیس اہلکاروں کو مرغے کو بھی پیش کرنا پڑ رہا ہے ادھر تھانے میں موجود اہلکار مرغے کی دیکھ بھال اور خوراک سے بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …