باڈی گارڈ رکھنے والا دنیا کا مہنگا ترین کبوتر

باڈی گارڈ رکھنے والا دنیا کا مہنگا ترین کبوتر

بیلجیئم: دنیا کے سب سے مہنگے کبوتر کی قیمت اس وقت 15 لاکھ ڈالر یعنی 22 کروڑ روپے اور اس کی حفاظت پر گارڈ بھی مامور ہیں۔

اس کبوتر کی اہمیت کچھ یوں ہے کہ یہ پرواز کے مقابلوں کے لیے سب سے تیزرفتار کبوتر ہے اور اپنے مالک کےلیے لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔ حال ہی میں ایک بولی میں اس کی قیمت 15 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔

یلجیئم میں فضائی مقابلوں کے لیے تیزرفتار کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی واؤور نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔ اب انہوں نے اس اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کِم بھی شامل ہے جو بہت سی فضائی پروازیں جیت چکا ہے اور قومی مقابلے میں اول نمبر بھی آتا رہا ہے۔ یہ مادہ کبوتری ہے جسے کِم کا نام دیا گیا ہے اور اب تک یہ دنیا کا سب سے قیمتی کبوتر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

(میڈیا92نیوز)قومی کھلاڑیوں نے سخت ذہنی دباؤ اور مشکل ترین حالات کے باوجود نیوزی لینڈ کا …