تازہ ترین خبریں

چینی شخص کے دماغ سے کیچوے کے انڈے برآمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹر اُس کے دماغ میں کیچوے کے تیس انڈے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی –> نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کو یقین ہے کہ یہ کیڑے کچا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے دماغ میں پہنچے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اُس کے دماغ سے نکال لیے ، دماغ میں رہ جانے والے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

شادیوں پر پیسوں کی جگہ اب پیٹرول دیا جائے گا، دلچسپ خبر

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے …