تازہ ترین خبریں
ایرانی سرحد بند ہونے سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

ایرانی سرحد بند ہونے سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جب کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔

ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹرکیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پرغور کرے۔

یہ بھی پڑھیں

گورنرپنجاب نے قیدیوں اور ایک لاکھ غریب خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سخت تنبیہ کر دی

گورنرپنجاب نے قیدیوں اور ایک لاکھ غریب خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سخت تنبیہ کر دی

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تما م جیلوں کے …