تازہ ترین خبریں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 17سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 17سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن:کورونا وائرس قیمتی جانوں کے ساتھ عالمی معیشت کو بھی نگلنے لگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلے خوف، لاک ڈاونز، سفری پابندیوں اور پروازوں کے التوا کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھنے کو ملی ہے اور عالمی منڈی میںامریکی خام تیل کی قیمت سترہ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصدکمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے اور اگربرطانوی خام تیل کی بات کریں تو وہ تین فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایک ہی دن میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 25.68ڈالرزفی بیرل تک گری جو کہ مئی دوہزار تین کے بعد اس سطح پر پہنچی، تاہم آخری اطلاعات تک امریکی خام تیل ایک ڈالرزاور15سینٹ کی کمی کے ساتھ 25.80ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہاتھا۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل میں 78سینٹ کی کمی ہوئی اور دواعشاریہ اکہتر فیصد فی بیرل کمی کے ساتھ برینٹ آئل کی قیمت 27.86 تک گری جو کہ 2016کے بعد کم ترین قیمت تھی تاہم آخری اطلاعات تک برینٹ آئل 27.95ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا۔

بین الاقوامی بینک’ گولڈ مین ساکس ‘نے پیشگوئی کی ہے کہ برطانوی خام تیل میں بیس ڈالر تک مزید کمی متوقع ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو برطانوی کروڈ آئل 2002کے بعد اٹھارہ سال کی کم ترین سطح پر ہوگا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف دنیا بھرکے ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات جنگ عظیم دوم کے بعد کئے گئے سب سے سخت اقدامات ہیں۔ ان دیکھے دشمن سے لڑنے کیلئے عالمی برادری کھربوں ڈالرزجھونک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …