تازہ ترین خبریں
ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 50 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 90 ڈالر اضافے سے 1896 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے آل صرافہ جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 9 ہزار 50 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 7759 روپے اضافے سے ایک لاکھ 1766 روپے میں فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں سرمایہ کار خام تیل اور ڈالر میں سرمایہ لگانے کے بجائے سونے کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ،، یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے ۔۔

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …