پاکستان، چین کے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کا خواہاں

پاکستان، چین کے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کا خواہاں

اسلام آباد: پاکستان نے چین سے 3 ارب ڈالر ( 20ارب یوآن ) کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے چین سے یہ قرض دونوں ممالک کی کرنسیوں میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیے لیا تھا مگر اسے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالیاتی اکاؤنٹس برائے 2019-20 سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینک چین سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر ( 20ارب یوآن ) پورا استعمال کرچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے قراہم کردہ یہ رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے میں استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے 19ارب زائد ٹیکس جمع

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے 19ارب زائد ٹیکس جمع

(میڈیا92نیوز)ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ہدف سے19ارب روپے زائد ریونیوحاصل …