تازہ ترین خبریں
کسٹمز نے بال بیئرنگ کی درآمد میں 3 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑ لی

کسٹمز نے بال بیئرنگ کی درآمد میں 3 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑ لی

کراچی: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مس ڈیکلریشن کے ساتھ کلیئرنس حاصل کرنے والے بال بیئرنگ کے 13 درآمدی کنسائنمنٹس کا سراغ لگاکر 3 درآمدکنندہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع نے میڈیا92 کو بتایا کہ نشاندہی شدہ مذکورہ تینوں درآمدکنندہ کمپنیوں نے مس ڈیکلریشن کرکے بال بیئرنگ کے ان کنسائنمنٹس پر کسٹم ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 3کروڑ 61لاکھ 18ہزار روپے کی چوری کی ہے۔

کسٹم حکام نے بال بیئرنگ کے ان کنسائنمنٹس کی مس ڈیکلریشن میں میسرز منیرٹریڈرز کے مالک محمدمنیر، میسرزجنیدٹریڈرز کے مالک زمان خان اور میسرززینب انٹرنیشنل کے مالک شیخ محمدبلال شہزاد کے علاوہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس میسرز وقار اینڈ برادرزکے مالک وقارعالم، میسرز عامر انٹرنیشنل کے مالک عامرمنشاکے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔
حکام کے مطابق بال بیئرنگ کے کنسائنمنٹس میں بڑھتی ہوئی بے قاعدگیوں کی شکایات پر ممبر کسٹمز ایف بی آر طارق ہدیٰ کی جانب سے سخت اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات کے بعد محکمہ کسٹمز کے متعلقہ تینوں کلکٹریٹس میں کلیئرنس حاصل کرنے والے بیئرنگ کے کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال کے عمل کو سخت کرتے ہوئے کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کے کلکٹر انجینئرریاض میمن نے آراینڈڈی میں تعینات افسران کو کلیئر ہونے والے بیئرنگ کے کنسائنمنٹس کے ڈیٹا کی ازسرنو جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں جس پر کسٹمز افسران نے میسرز منیرٹریڈرز، میسرز جنیدٹریڈرز، میسرززینب انٹرنیشنل کی جانب سے کلیئرکرائے جانے والے کنسائنمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ میسرززینب انٹرنیشنل نے 2019 اور 2020کے دوران بیئرنگ کے 4 کنسائنمنٹس کی کلیئرنس حاصل کر کے مس ڈکلریشن کے ذریعے 2کروڑ 1لاکھ 22 ہزار 236روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں کم ادائیگیاں کیں۔ اسی طرح میسرز منیرٹریڈرز نے بیئرنگ کے3 کنسائنمنٹس کی کلیئرنس حاصل کرکے مس ڈکلریشن کے ذریعے 1کروڑ 23لاکھ 17ہزار 764 روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں کم ادائیگیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیف سیکرٹری نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا

چیف سیکرٹری نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا …