fbpx

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

دبئی (نیٹ نیوز)
ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آج پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی۔

گیانا میں جاری ایونٹ میں آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی،کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ اس میچ میں ٹیم اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ماضی کا حصہ ہے، اس میچ پر پوری ٹیم فوکس ہے اچھے نتائج آئیں گے۔

واضح رہے کہ ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 52 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے حق کا بڑا اعلان

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال …