تازہ ترین خبریں
شیخوپورہ: ڈاکووں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا

شیخوپورہ: ڈاکووں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شیخوپورہ میں موٹروے پر کالاشاہ کاکو انٹرچینج کے قریب درجن سے زائد ڈاکوؤں نے کٹے ہوئے درخت پھینک کر ناکہ لگا لیا اور 10 سے زائد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، موبائل فون چھین لیے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے آٹومیٹک رائفلز سے شدید فائرنگ کی اور مسافروں کی طرف سے شیشے نہ کھولنے پر متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ مسافروں نے موٹروے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …