تازہ ترین خبریں
پسنی: کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

پسنی: کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

پسنی: (میڈیا92نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔ پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں101کلو گرام کرسٹل اور 2700 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئیں۔
منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 17 ارب روپے سے زائد تھی۔ ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب …