تازہ ترین خبریں

بیوی کی غیراخلاقی تصاویرز اپ لوڈ کرنے والے ملزم سہیل کی درخواست مسترد

لاہور (میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نےشوشل میڈیا پر سابق بیوی کی غیراخلاقی تصاویرز اپ لوڈ کرنے والے ملزم سہیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد بسرا نے ملزم سہیل احمد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی نے بلیک میل کرنے کے لیے مقدمہ درج کروایا۔دوسری شادی کرنے پرسابق  بیوی نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروایا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم سہیل نے سابق بیوی کو بےعزت کرنے کے لیے شوشل میڈیا پر غیراخلاقی تصاویرز اپ لوڈ کی۔وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد ملزم سہیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ن لیگی ایم پی اے کا نوجوان لڑکی سے ریپ ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف

ملتان(میڈیا 92 نیوز آن لائن )ملتان سے ن لیگ کے ایم پی اے پر اپنی …