تازہ ترین خبریں

لاہور: تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

لاہور( میڈیا 92 نیوز آن لائن ) شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی، اس دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے منشیات فروش کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی اعجاز اللہ اور مسرت اعجاز کو گرفتار کیا، دونوں ملزمان تعلیمی اداروں میں چل پھر کے موم کی پڑیاں بنا کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی آئس ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے منشیات استعمال ہونے والے پائپ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان منشیات کو فروخت کرنے کے لیے کرائے کے گھروں کو استعمال کرتے، ملزمان منشیات آئس کے استعمال کے لیے جگہ بھی فراہم کرتے، ملزمان اعجاز اللہ اور مسرت اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …