فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، جانوروں کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل

فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، جانوروں کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل

لاہور( میڈیا92نیوز) فوڈ اتھارٹی حکام متحرک، جانوروں کی آلائشوں سے تیار کئے گئے کوکنگ آئل، کیچپ کی ملاوٹ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھ فوڈ پوائنٹس سربمہر، ایک پروڈکشن یونٹ بند اور تین فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔تفصیل کے مطابق کرول گھاٹی اور دیگر علاقوں میں جانوروں کی آلائشوں سے کوکنگ آئل اور کیچپ تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے بھیڑ کی 6 ہزار کلو آنتڑیاں، 350 کلو مضر صحت کیچپ اور ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔فوڈ اتھارٹی نے 10 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، 6 کو سر بمہر، ایک پروڈکشن یونٹ بند اور تین فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بیڈن روڈ پر پنجاب آئس کریم شاپ کو سر بمہر کیا گیا۔ گندے زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر چونگ میں کیچپ مائیونیز فیکٹری سلویٰ فوڈز کو بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں مزید 3306 افراد کورونا کا شکار، فعال مریضوں کی تعداد 43963 ہوگئی

ملک میں مزید 3306 افراد کورونا کا شکار، فعال مریضوں کی تعداد 43963 ہوگئی

(میڈیا92نیوز)ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص …