شجاعت کی عیادت کیلئے سیاسی رہنمائوں، سماجی شخصیات کی ہسپتال آمد

شجاعت کی عیادت کیلئے سیاسی رہنمائوں، سماجی شخصیات کی ہسپتال آمد

لاہور (میڈیا92نیوز) چوہدری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں اور سماجی شخصیات کی ا?مد کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد سیاسی رہنمائوں نے ٹیلی فون پر ان کی عیادت کی جن میں فضل الرحمن، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز، جام کمال، خالد مقبول صدیقی، پرویز اشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان، شامل ہیں۔ ہسپتال ا?نے والی شخصیات نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، چودھری وجاہت حسین، شافع حسین، چودھری سالک حسین اور حسین الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے بارے دریافت کیا۔ ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل حنیف جالندھری نے خصوصی دعا کرائی۔ ہسپتال ا?نے والوں میں جہانگیر خان ترین ان کے صاحبزادے علی ترین، وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، فیصل سبزواری، اسحاق خاکوانی، میجر ) ر) طاہر صادق، صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر یاسمین راشد بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کا کرونا ٹیسٹ منفی ا?یا ہے اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کے علاج معالجہ پر بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

(میڈیا92نیوز)پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں …