تازہ ترین خبریں

گجرات: عمران خان کے خطاب کے دوران پھینکا گیا جوتا علیم خان کو جا لگا

گجرات:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔
عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماؤں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو علیم خان کے سینے پر لگا۔
یہ واضح نہیں کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔
جلسے میں بدنظمی
عمران خان کے خطاب سے پہلے بھی جلسے میں بدنظمی دیکھی گئی اور کچھ کارکن ایک شخص پر ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کرتے دکھائی دیے۔
چیئرمین عمران خان کے خطاب کیلئے گجرات کے جی ٹی ایس جلسہ گاہ اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے جب اسٹیج کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے انہیں روکنے کے لیے ڈنڈوں کا استعمال کیا جس کے بعد آئی ایف ایف اور کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

یہ بھی چیک کریں

حکومت نے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دے دیا

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) حکومت نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کر …