تازہ ترین خبریں

لاہور ہائیکورٹ، گھریلوملازمین پر تشدد سےمتعلق قانون سازی کیلئےکمیشن تشکیل دینےکاحکم

لاہور(عدالتی رپورٹرمیڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو
ملازمین پر تشدد سے متعلق قانون سازی کے لیے فوری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے
دیا۔عدالت نے سیکرٹری لیبر کو قانون سازی کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا
حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ شیراذ ذکاء کی جانب
سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے سیکرٹری لیربر کو گھریلو ملازمین سے
متعلق فوری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا
کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب حکومت کو قانون
سازی کا حکم دیا تھا۔درخواست دائر کیے تین برس گزر چکے ہیں پنجاب حکومت قانون
سازی نہ کر سکی درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکومت سے گھریلو ملازمین کے متعلق
قانون سازی کی رپورٹ طلب کرنے کا حکم دے۔عدالت کے روبرو سیکرٹری لیبر عدالت
میں پیش ہوئے اور کہا کہ گھریلوملازمین کے حوالے سے قانون سازی کررہے
ہیں۔عدالت نے سیکرٹری لیبر کو حکم دیا کہ گھریلو ملازمین کے لیے فوری کمشن
تشکیل دیا جائے۔عدالت نے کمیشن قائمبکرکے گھریلو ملازمین سے متعلق قانون سازی
کرنے کا حکم دیا عدالت نے کیس کی سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی

یہ بھی چیک کریں

حکومت نے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دے دیا

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) حکومت نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کر …