پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان ہے

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان ہے۔ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 529 کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گیا۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی، منفی جواب پر مایوس ہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے …