fbpx

شادباغ کے علاقے ندیم پارک میں بجلی کے لٹکتے تاروں نے تیرہ سالہ لڑکے کی جان لے لی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92 نیوز) لیسکو کی غفلت کا ایک اور خوفناک انجام سامنے آ گیا۔ شادباغ کے علاقے ندیم پارک میں بجلی کے لٹکتے تاروں نے تیرہ سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ بجلی کے لٹکتے تار، موت بانٹنے لگے۔ بارش کے بعد شادباغ کے علاقے ندیم پارک کرنٹ لگنے سے تیرہ سالہ ارشد خان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ارشد خان زیر تعمیر عمارت کی چھت پرکھیل رہا تھا کہ بجلی کے تاروں کی زد میں آ گیا۔ متوفی ارشد خان کے والد کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر گھر کی شٹرنگ ہوئے ایک ماہ گزر چکا۔.شٹرنگ میں کرنٹ آنے سے بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے لٹکتے تاروں کا فوری سد باب کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور، رہائی برقرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے …