میڈیا92نیوز کی بروقت رپورٹنگ کی وجہ سے خواتین کو انصاف مل گیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)تھانہ باٹا پور میں پیش ہونے والے چوری کے واقعے میں دو عورتوں پر بے جا تشدد کیا گیا۔میڈیا92نیوز کی بروقت رپورٹنگ اور فوٹیج کی وجہ سے مکمل کیس سامنے آ گیا اور ایک دفعہ پھر میڈیا92نیوز کی خبر سے سائلین کو انصاف مل سکا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ان ملزمان کو گرفتار کریں کہ انہوں نے کیوں تشدد کیا اور قانون کو کیوں اپنے ہاتھ میں لیا یا پھر کوئی اور واقعہ ہے جس کے نتیجے میں 2ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عورتوں پرتشدد ان دکانداروں نے اس بہیمانہ انداز میں کیا ہے کہ انہوں نے سب قانون کی دھجیاں تک اڑا دی ہیں اور محکمہ پولیس کو چاہئے کہ ان ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں تاکہ مستقبل میں بھی کسی اور بھی کوئی ہمت نہ ہو کہ وہ اس طرح خواتین پر تشدد نہ کریں کیونکہ خواتین پر ظلم کرنا ہمارا معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔ان دوکانداروں سے پوچھا جائے کہ جتنا ایک ان خواتین کو مارا گیا ہے اگر ان کی بھی خواتین کو اتنا مارا جائے تو ان پر کیا گزرے گی ۔دوکانداروں کو چاہئے تھا کہ اگر یہ چور ہیں تو یہ پولیس کو بلاتے اور اور انہیں ان کے حوالے کرتے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی، منفی جواب پر مایوس ہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے …