fbpx

دبئی میں پاکستانی شہری نے غصے میں انتہائی سخت قدم اُٹھا لیا

دبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دبئی میں موجود پاکستانی شہری نے اپنی رقم واپس نہ ملنے پر ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگادی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی کے صنعتی علاقے القوز میں گاڑی جلانے کے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو بطور ملزم پیش کیا۔ ملزم نے رقم واپس نہ ملنے پر اپنے دوست کی گاڑی کو آگ لگادی تھی۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے کار کھول کر اس میں کاغذات رکھے اور انہیں آگ لگادی بعدازاں آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ملزم نے اپنے دفاع میں جج کو بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو رقم ادھار دی اپنی زوجہ کے بیمار ہونے پر علاج کے لیے اسے رقم کی شدید ضرورت پڑی، علاج کے لیے اس نے دوست سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تاہم دوست معاملے کو ٹالتا رہا بعدازاں اس نے میرا فون بھی اٹھانا چھوڑ دیا جس پر مشتعل ہوکر میں نے اس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

یہ بھی چیک کریں

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور، رہائی برقرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے …