حسین نواز رو پڑے، اہم خبر

لندن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھابھی کی میت لینے لندن پہنچ گئے، گھر پہنچے تو نواز شریف کے بیٹے حسین نواز والدہ کی وفات پر چچا کے گلے لگ کر رو پڑے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے لیئے دعا کرے اور اہلیہ کی وفات پر سابق وزیراعظم نواز شریف بہت دکھی ہیں جبکہ مریم نواز رو رہی تھیں، انہیں دلاسہ دیا ہے۔
شہباز شریف مزید کہا کہ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کیے، کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والے کو زیب نہیں دیتیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں مگر ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں، امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

سی.ایس.ایس. تحریری امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان

سی.ایس.ایس. تحریری امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان لاہور (میڈیا 92 نیوز.رپورٹ اورنگ زیب خان) …