کلشوم نواز کی نماز جنازہ کتنے بجے ادا کی جائے گی؟ جانیئے اس خبر میں

لاہور:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق خاتون اول کلثوم نوازکی لندن میں نمازجنازہ پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے ادا کر دی جائے گی۔
میڈیا92نیوز کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے ادا کردی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔
شہبازشریف، بیٹی اسما نواز اورعثمان ڈاراوردیگر کارکن ہمراہ آئیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعے کو صبح 8 بجے لاہور ائیرپورٹ پرپہنچیں گے۔ 5 روزکی پیرول پررہائی کے بعد میاں نواز شریف مریم نواز اور ان داماد ر کیپٹن صفدر تمام تر رسومات ادا کرسکیں گے۔
دوسری جانب نماز جنازہ اورتدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائں گے۔ نمازہ جنازہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض پولیس سرانجام دے گی جاتی امراء کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور شریف خاندان کی رہائش گاہ پرکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں 5 روز کی توسیع کی منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی، منفی جواب پر مایوس ہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے …