fbpx

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے لیے پریکٹس تیز کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی شاہین آج پھر پریکٹس کریں گے، گذشتہ رات کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا، آل راؤنڈر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے خلاف فاتحانہ آغاز کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی ہرانے کی کوشش کریں گے۔
کرکٹ کا ایشیائی تاج کس کے سر سجے گا اس کیلئے صحرائی میدانوں میں میلہ سجنے کو ہے۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی شاہینوں نے دبئی میں پڑاؤ ڈال لیا ہے، دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں آج بھی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، یو اے ای وقت کے مطابق دوپہر دو سے پانچ بجے تک مشقیں ہوں گی، گذشتہ رات قومی کرکٹرز نے میدان میں پہلی انٹری ڈالی۔
نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ براڈ برن سے تعارف ہوا، کوچنگ سٹاف کے ساتھ سخت ٹریننگ ہوئی جس میں بیٹنگ، بائولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ کی گئی۔ فزیکل فٹنس کے لیے دوڑیں بھی لگائی گئیں۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ سولہ سمتبر کو شیڈول ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ جیتیں گے، بلند مورال کے ساتھ انیس تاریخ کو روایتی حریف سورماؤں سے ٹکرائیں گے۔ چودہویں ایشیا کپ کا آغاز پندرہ ستمبر کو ہو گا، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور، رہائی برقرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے …