ایشیا کپ: انڈین ٹیم کے لیے کون سا پاکستانی کھلاڑی خطرے کی علامت؟ جانیئے اہم خبر

ممبئی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ اسپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو بائونڈری کے باہر اچھالنے اور آسان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔
لکشمن نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے 2اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے،پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی، منفی جواب پر مایوس ہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے …