fbpx

ایک ایسا شہر جس سے پرندے ناراض ہوگئے، جانیئے دلچسپ خبر

ماسکو:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) روس کے زیرِ تسلط جزیرہ نما کرائیمیا میں اگست میں ہونے والے ایک کیمیائی حادثے کے بعد اب وہاں سے پرندے غائب ہوچکے ہیں جس پر ماہرین حیران ہیں۔
یہ پراسرار حادثہ کرائیمیا کے چھوٹے سے قصبے آرمیانسک میں 23 یا 24 اگست کو پیش آیا تھا جہاں واقع کرائیمیئن ٹائٹن پلانٹ سے گیس اور کیمیکل خارج ہوا تھا۔ کیمیائی مواد خارج ہونے کے بعد فضا میں عجیب بو تھی جبکہ مکانات، سڑکوں اور سواریوں پر زنگ نما مواد دیکھا گیا۔
اس واقعے پر حکومت خاموش رہی لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصاویر اور معلومات کے ڈھیر لگادیئے۔ سب سے پہلے پرندے وہاں سے کوچ کرگئے اور صرف کوے ہی دکھائی دیئے۔ اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکل ہونے لگی۔ لیکن اس بار بھی سرکار اور میڈیا دونوں ہی خاموش رہے۔

یہ بھی چیک کریں

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور، رہائی برقرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے …