fbpx

بیگم کلثوم نواز کی تدفین کی تیاریاں تیز

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز کی آخری آرام گاہ کی تیاری جاری ہے۔ میاں شریف کی قبر سے دو قبریں چھوڑ کر اس قبر کی کھدائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی اہلیہ 11 ستمبر کو لندن میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ کلثوم نواز 1999 سے 2002 تک مسلم لیگ ن کی صدر رہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کشمیری خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ انہوں نے 1970 میں اسلامیہ کالج سے گریجوایشن کی اور بعد ازاں ایف سی کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ کلثوم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، کلثوم نواز نے اپنے خاوند سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاسی میدان میں بے حد مدد کی، اپنی خوش گفتاری اور شخصی اوصاف کی بدولت انہیں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور، رہائی برقرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے …