ایرانی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

تہران(نیٹ نیوز) صوبہ آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں 8 فوجی ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فوجی پریڈ میں حملے کے بعد جائے وقوعہ کے مناظر: فوٹو/ بشکریہ تہران ٹائمز

میڈیا رپوٹس کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی پریڈ کے دوران پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جہانگیر ترین کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں

لاہور(نیٹ نیوز) تیمور لالی اور مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات جبوانہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات۔ …