fbpx

لیڈی ڈاکٹر سے بد سلوکی کا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر شہر کے بڑے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال

لاہور(نیٹ نیوز) شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر سے بد سلوکی کا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر شہر کے بڑے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال۔ سروسز، جنرل، جناح، میو اور چلڈرن ہسپتال کے آؤٹ ڈور بند ،دوردراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ان گنت واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت ان کو تحفظ دینے کے لئے بل پاس کرے۔

یہ بھی چیک کریں

عابد شیرعلی تو یہ دعویٰ بھی کرسکتے ہیں کہ بکنگھم پیلس میرا ہے، فیصل واوڈا

کراچی(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، لندن میں جائیداد کا الزام لگانے …