fbpx

جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کی لعنت کا خاتمہ کریں گے : ڈاکٹر یاسمین راشد

(میڈیا92نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں ۔ جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ شیڈول جی پر کیمسٹس ایسوسی ایشن کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنانا چاہتی ہے۔ ڈرگ ایکٹ کے شیڈول جی پر کیمسٹس ایسوسی ایشن کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کوالیفائیڈ افراد کے بغیر میڈیکل سٹور چلانا جرم ہے۔پاکستان کیمسٹس ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسحاق میاں نے کہا کہ جعلی ادویات کی فروخت کے ساتھ اس کی تیاری کے مکروہ دھندے کا خاتمہ ہونا چا ہیے ۔شیڈول جی سے کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس کالے قانون کو ختم کیا جائے ۔صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے کیمسٹس حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …