fbpx

شین وارن آسٹریلوی بیٹنگ پر برس پڑے

دبئی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا ۔
دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا ہے ۔ایسے میں سابق لیگ اسپنر شین وارن اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے ۔
لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔
شین وارن نے کہا کہ ایرون فنچ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔معطلی کا شکار کرکٹرز اسٹیو اسمتھ ، ڈیو ڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے ۔معطلی ختم ہو تے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

نیازی صاحب انتقام اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں: حمزہ شہباز

(میڈٰیا92نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی حکومتی جماعت پرکڑی تنقید کہتے ہیں نیازی صاحب حسدکی آگ …