آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

بالی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ کا کہنا ہے کہ قرض کے لیے پاکستان کی باضابطہ درخواست ابھی موصول نہیں ہوئی۔
بالی میں نیوز کانفرنس کے دوران کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات ہوگی اور امید ہے کہ بات چیت کے دوران پاکستان مالیاتی پروگرام کی درخواست کرے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ملک جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے پورے ملک کو ادراک ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے، ایسا پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے، معاشی بحالی کے لیے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں۔
حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آؤٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی۔

یہ بھی چیک کریں

جہانگیر ترین کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں

لاہور(نیٹ نیوز) تیمور لالی اور مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات جبوانہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات۔ …