fbpx

ٹرمپ نے پہلی بار بھارت کے خلاف بیان دے دیا، جانیئے

واشنگٹن (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور بھارت کےمیزائل معاہدے پر پہلی دفعہ ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو روس سے خطیرلاگت کی میزائل دفاعی نظام کی ڈیل کرنے پر جلد پتا لگ جائےگا۔
بھارت نے امریکی دباؤ کے باوجود روس کے ساتھ پانچ بلین ڈالر مالیت کے، ایس چار سو طرز کے ایئرڈیفنس میزائل نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔
واشنگٹن کے اوول آفس میں صحافیوں کے روس بھارت ڈیل پر امریکی ردعمل سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے کا جلد اعلان کریں گے، جس پر ایک صحافی نے صدر کے فیصلے کے وقت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کی سوچ سے بھی جلدی۔
واضح رہے امریکا نے اب بھارت کو خبردار کیا تھا کہ جو ممالک بھی روس کے ساتھ دفاع اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں تجارت کریں گے، وہ امریکی قانون کے تحت واشنگٹن کی طرف سے پابندیوں کے زد میں آ سکتے ہیں۔
روس اور امریکا کے تعلقات سرد جنگ کے زمانے کے بعد سے ہی تنزلی کا شکار رہے ہیں۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عالمی سطح کے سائبر حملوں کے الزامات کے بعد سے یہ تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں۔
امریکا کا شمار بھی بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ گزشتہ ایک عشرے کے دوران بھارت امریکا سے تقریباً پندرہ ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کر چکا ہے۔
دوسری جانب بھارت کو یقین ہے کہ امریکا دنیا میں اسلحے کے بڑے خریداروں میں سے ایک کے طور پر بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

ترجمان پاک فوج کا ’برٹش ایئرویز‘ کو شکریہ

راولپنڈی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں …