fbpx

یونس خان نے سرفراز احمد کے حق میں آواز اُٹھا لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کہتے ہیں کہ سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکانہیں دے گا۔
کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصیسابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ کہے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے، اسکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔
یونس خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمدحفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی تھی، پہلےحفیظ 15کھلاڑیوں میں نہیں رہے تھے، پھر16 میں بھی نہیں،پھر انہیں 17رکنی ٹیم میں بھی نہیں لیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ ٹیم میں آئے اور پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہوئے، انہوں نے خود کو ثابت کیا،سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ برتاؤ افسوس ناک ہے۔
یونس خان کے بچوں نے بھی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ دیکھنے کی فرمائش کرڈالی۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے ضرور جائیں گے، پاکستان کی پہلی اینی میٹیڈ فلم ہے جسے سب کو مل کر سپورٹ کرنا چاہیے، اس فلم کے گانے بھی بہت پسند ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے حق کا بڑا اعلان

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال …