fbpx

تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ کی حدود میں لیکوڈیشن بورڈ کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر بندر بانٹ کا سلسلہ زور شور سے جاری ہو گیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ کی حدود میں لیکوڈیشن بورڈ کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر بندر بانٹ کا سلسلہ زور شور سے جاری ہو گیا، نیاز بیگ، ہنجر وال کے با اثر افراد، پٹوار خانے سے دریا کی اراضی کی فردیں لیکر لیکوڈیشن بورڈ کی سرکاری اراضی پر قبضے کر وا رہے ہیں جبکہ لیکوڈیشن بورڈ کے ملازمین سرکاری اراضی پر خود قبضے کروانے میں مصروف ہیں میڈیا92کے نمائندے نے نیاز بیگ میں واقع لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی ہونے والی پختہ تعمیرات کی فوٹیج حاصل کر لی ہے ایک طرف توڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ مہم کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور دوسری جانب دن رات کی بنیاد پر نیاز بیگ کا لینڈ مافیا بھی خوف و خطر سرکاری اراضی پر قبضے کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جب شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو جائیں گے نیاز بیگ کا ریونیو سٹاف فردیں جاری کرتا رہے گا اور موقع کی بابت تسلیاںبھی دیتا رہے گا تو اچانک محکمہ حرکت میں آ جائے گا اور موقع پر انوسٹمنٹ کرنے والے متاثرین کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری ہو جائے گا اس وقت انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات کو کیوں نہیں روک پا رہی یا اس سرکاری اراضی کے قبضے کروانے میں انتظامیہ کے چند افسران بھی شامل ہیں یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …