fbpx

نواز شریف پارک شیخوپورہ تاج پورہ پارک وسن پورہ عمر بلال پارک اقبال ٹاﺅن اور گول باغ پارک شاد باغ کی تزئین و آرائش ،تیاری اور تعمیراتی کاموں کی مد میں استعمال ہونے والی فنڈنگ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی اطلاعات

لاہور(عامر بٹ سے) نواز شریف پارک شیخوپورہ تاج پورہ پارک وسن پورہ عمر بلال پارک اقبال ٹاﺅن اور گول باغ پارک شاد باغ کی تزئین و آرائش ،تیاری اور تعمیراتی کامو ؒں کی مد میں استعمال ہونے والی فنڈنگ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی اطلاعات ملنے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے پی ایچ اے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3تاریخ کو دفتر اینٹی کرپشن طلب کر لیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ پی ایچ اے کے افسران کے خلاف بدعنوانی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال اور غبن سرکار کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اصغرجوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن شاہ رخ نیازی نے پی ایچ اے کے سابقہ انجینئر ڈائریکٹر خواجہ عرفان اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ریاض احمد اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، طارق شہزاد ، سینئر کلرک ظفر یاسین جماعت علی سکیورٹی انچارج اور ڈائریکٹرہارٹی کلچر جاوید حامد کو نواز شریف پارک شیخوپورہ تاج پورہ پارک وسن پورہ، گول باغ پارک شاد باغ اور عمر بلال پارک اقبال ٹاﺅن کی تزئین آرائش، پودوں کی سجاو ت تیاری اور تعمیراتی کاموں کی مد میں استعمال کئے جانے والے بجٹ کی مکمل تفصیلات کیساتھ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن آفس میں طلب کر لیا ہے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے پی ایچ اے انتظامیہ کو بھجوائے جانے والے تحریری مراسلے اور نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے محکمہ اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہونے کی صورت میں اور ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیر برتنے پر ان ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی بلاتاخیر عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب پی ایچ اے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹس وصولی کے بد اس معاملے میں پیش ہو کر ضرور جواب دیں گے ابھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی الزام ہے جس کی بابت انکوائری کے بعد ہی کچھ بتایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …