fbpx

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف خلاف تحقیقات شروع۔اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے کے سرکاری رقبہ کی پلاٹنگ کرنے کے الزامات کے تحت انکوائری کا آغاز کیا

لاہور(اپنے نمائندے سے )گورنمنٹ ایمپلائز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف خلاف تحقیقات شروع۔اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے کے سرکاری رقبہ کی پلاٹنگ کرنے کے الزامات کے تحت انکوائری کا آغاز کیا۔اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ ایمپلائز کوآپرٹیو سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف سورس رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کیا۔اینٹی کرپشن نے پٹواری سے گورنمنٹ ایمپلائز کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی کی رپورٹ بھی حاصل کرلی۔گورنمنٹ ایمپلائز کواپریٹیو سوسائٹی کی 33کنال 3 مرلہ اراضی تاحال صوبائی حکومت کے نام ہے۔اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ۔اینٹی کرپشن نے سوسائٹی کے سیکرٹری نصیرالدین کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم ٹاؤن شپ اے ون میں گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی کا موقع ملاحظہ بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …