fbpx

حلقہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں بہتری لا رہے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی پی پی ایک سو اکیاون کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقا ت ۔عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہونے کی ہدایات ۔ ہفتہ میں تین دن یونین کونسلز کے دفاتر میں کھلی کچہری لگانے کا اعلان بھی کیا ۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے حلقہ میں سرگرم۔ پی پی 151 کے چئیرمین اور وائس چئیرمین سے ملاقاتیں۔ مسائل اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال ۔ میاں اسلم اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہفتہ میں3 دن اپنے حلقہ کی یوسی دفاتر میں عوامی شکایات کے لئے کھلی.کچہری لگائیں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں بہتری لا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت نے اپنے ڈیرے سمن آباد میں عوامی مسائل اور شکایات بھی سنیں ۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …