fbpx

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ افسران کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن، سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی عارضی تعمیرات اور بغیر نقشے کی تعمیرکی جانے والی متعدد پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ افسران کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن، سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی عارضی تعمیرات اور بغیر نقشے کی تعمیرکی جانے والی متعدد پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئی، اقبال ٹاؤن میں عمارت سیل کر دی گئی مزید معلوم ہوا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر جوہر ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ سرکاری اراضی پر تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارت بھی مسمار کر دی گئی اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر تعمیرکی جانے والی عمارت کو بھی سیل کر دیا گیا ہے آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی کر رہے تھے ، دوسری جانب پختہ تعمیرات کرنیوالے شہریوں عاطف منظور، وسیم خان، سلیمان گجر، نوید علی، تنویر احمد نے آگاہی دی کہ جن مقامات پر تعمیرات کی گئی تھیں اس حوالے سے سول کورٹس سے حکم امتناعی بھی لے رکھے تھے کہ ایل ڈی اے دوران تعمیرات مداخلت نہ کرے مگر ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کو بھی نہیں مانا ہے توہین عدالت کا کیس دائر کرینگے دوسری جانب ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل بھی مذکورہ بالا افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے تھے کہ آپ غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں اور بغیر نقشے کی بلڈنگ تعمیر کرنا خلاف قانون ہے مگر با اثر ڈویلپر پراسس کا کوئی اثر نہ ہوا تھا کارروائی مطابق قانون عمل میں لائی گئی ہے اور مزید آپریشن کئے جائیں گے ایل ڈی اے افسران کا موقف سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …