fbpx

120 سے زائد پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے

عراق(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا، پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی مرد عورتیں اور بچے بے یارو مدد گار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے نے غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی سے لاہور جانا تھا، پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہو گئے جبکہ پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ ان کی مدد کرے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …