fbpx

پاکستانی جوڑا ارب پتی بن گیا

دبئی : (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دبئی میں ایک پاکستانی جوڑے نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔دبئی میں ہونے والے تازہ ترین ڈیوٹی فری ریفل ڈرا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون فہمیدہ تنویر اور ان کے شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ 18لاٹری ٹکٹ خریدیں گے جن میں سے ہر ایک مالیت ایک ہزار درہم تھی، تاکہ ان کی جیت کے چانسسز میں اضافہ ہو سکے۔جوڑے کا ٹکٹ نمبر0337 تھا۔10 سال پہلے دبئی منتقل ہونے والی فہمیدہ تحریم اور ان کے شوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی دفعہ لاٹری جیتے ہیں ۔یہ بات بھی اہم ہے کہ کچھ لوگ ایک ہزار درہم کی لاٹری خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہوںگے تاہم پاکستانی جوڑے نے 18 ہزار درہم کی خطیر رقم کا خرچہ کرکے 18 ٹکٹ خریدے جو ان کی جیت کی اہم وجہ بنی۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی انعامی لاٹری جیتی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …