fbpx

روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کو اپنا بھائی بنالیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب انہوں نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی نئی فلم سمبا کا آغاز کیا تو اُن کے لیے رنویر صرف ایک نوجوان اداکار تھے لیکن اب وہ ان کے چھوٹے بھائی بن چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرہدایت کار روہت شیٹی نےاپنی اور رنویر سنگھ کی تصویر شیئرکی اورساتھ میں ایک جذباتی پیغام ان کے لیے لکھتے ہوئے کہا کہ ’آج سے ٹھیک 5 ماہ قبل سمبا کے سفر کا آغاز ہوا تھا اور آج اس کا اختتام ہوچکا ہے، سمبا ان کی رنویر کے ساتھ پہلی فلم ہے۔

ان کا یہ سفر بہت سی یادوں اور واقعات سے بھرا ہے، رنویر کو ذاتی طور پر جاننا بےحد اچھا تجربہ رہا، وہ بےحد ایمان دار اور محنتی ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ آج یہ کہہ سکتے ہیںکہ رنویر سے بہتر سمبا کا کرداراور کوئی نہیں کر سکتا تھا، ان کی ٹیم اس فلم کو ان کی اب تک کی سب سے بہترین فلم قرار دے رہی ہے۔ جب انہوں نے اس فلم کا آغاز کیا تھا تو رنویر ان کے لیے ایک نوجوان اداکار تھے، لیکن آج وہ ان کے چھوٹے بھائی بن چکے ہیں، جو اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز اُس لڑکی کے ساتھ کرنے جارہا ہے جو اُتنی ہی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی حامل ہے۔‘روہت شیٹی نے کہا کہ ’وہ ان دونوں کی اچھی زندگی کے لیے پراُمید ہیں، اور آج وہ اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ میرا سمبا میری میناما سے شادی کرنے جارہا ہے‘۔(میناما ،روہت شیٹی کی فلم چنائی ایکسپریس میں دیپکا کا نام تھا)اپنے پیغام کے اختتام میں روہت شیٹی نے دیپ ویر کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ رنویر سنگھ پچھلے دنوں اپنی نئی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ فلم کی شوٹنگ کا اختتام گزشتہ روز ہوچکا ہے۔ فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوگی جبکہ دونوں کی شادی کی رسموں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …