fbpx

انسداد سموگ مہم ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں میں ماسک اور پمفلٹ تقسیم کئے

(نیٹ نیوز/میڈیا 92 نیوز) انسداد سموگ مہم ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں میں ماسک اور پمفلٹ تقسیم کئے۔ صالحہ سعید کہتی ہیں۔بہتر انتظامات اور اقدامات کے باعث اس سال سموگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔ انسداد سموگ مہم ڈی سی لاہور ان ایکشن ۔ صالحہ سعید نے ٹاؤن ہال کے سامنے کھڑے ہو کر شہریوں میں ماسک اور پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں میں آگاہی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ریسکیو 1122 نے سکولوں میں590 ٹریننگ سیشن منعقد کیے ۔سول ڈیفنس نے 22 فیکٹریوں اور 680 سکولوں میں انسداد سموگ سے متعلق لیکچرز دئیے۔ محکمہ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والی 291 فیکٹریوں اور بھٹوں کو سیل کیا۔ فیکٹریوں کے خلاف 66 مقدمات درج کروائے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 882 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ جبکہ محکمہ زراعت نے 150 دیہات میں کسانوں کو فصل کی باقیات کو آگ نہ لگانے سے آگاہی دی ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر انسدادِ سموگ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی ۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …