fbpx

ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستانی نثراد بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کو ریلیز سے قبل ہی تباہ کردیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم زیرو کا مداحوں کا بے صبری سے انتظار ہے، صرف اس فلم کا ٹریلرہی اب تک 7 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکا ہےلیکن افسوس کہ گلوکار عدنان سمیع نے فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی فلم کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر کے شائقین فلم کا مزہ کرکرا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان سمیع کے نام سے جاری ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’فلم کے اختتام پر انوشکا شرما فالج کی بیماری کے سبب مر جائیں گی اور شاہ رخ خان انوشکا کی خواہش پوری کرنے کے لیے خلاباز بن جائیں گے، اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ یہ بات کسی اور کو بتاکر فلم کو برباد نہ کیجئے گا۔‘عدنان سمیع کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کے بعد سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ عدنان سمیع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹ جعلی ہے اور انہوں نے ایسا کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب مداحوںکا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ یہ ٹوئٹ جعلی ہے۔فلم زیرو کے ٹریلر میں شاہ رخ خان’ بوا سنگھ ‘کے مزاحیہ اور دلچسپ کردار میں اداکارہ انوشکا شرما اورکترینہ کیف کے ساتھ محبت کرتے نظر آرہے ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …