fbpx

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، کئی افراد زخمی

کیلیفورنیا:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شراب خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے شراب خانے بارڈر لائن اینڈ گرل کے باہر کم از کم 30 فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہری جائے وقوعہ کی جانب جانے سے اجتناب کریں تاہم اب تک فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …